آصف زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا

بلد یاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں انہیں شفاف ہونا چاہیئے، سابق صدر

بلد یاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں انہیں شفاف ہونا چاہیئے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف زرداری نے پارٹی عہدیداروں سے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے تیاررہیں اورہدایت کی کہ وہ عوام سے رابطے پیداکریں۔


انھوں نے جمعہ کی شام زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں پیپلزپارٹی خیبر پختونخواکے صدرسینیٹرخانزادہ خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کہاکہ وہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کیلیے بلدیاتی انتخابات سے پہلے پشاورکادورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں اور پارٹی عہدیدار عوامی رابطہ مہم تیز کردیں۔
Load Next Story