سپریم کورٹ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کردی
کیس ری اوپن کرنے کے لئے متاثرہ فریق ہی درخواست دے سکتا ہے، عدالت
کیس ری اوپن کرنے کے لئے متاثرہ فریق ہی درخواست دے سکتا ہے، عدالت۔ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کاٹرائل ری اوپن کرنے کاحکم دیاجائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں، صرف متاثرہ فریق ہی بھٹوکیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست دائر کرسکتا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔