اے این پی کا گرفتار کارکن 10فراد کے قتل میں ملوث ہے پولیس کا دعویٰ

عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا میں سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کو حراست میں لے لیا

ملزم نے زیادہ ترقتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرکیے فوٹو: فائل

پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت 130ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ،12موٹرسائیکلیں اورمسروقہ سامان برآمدکرلیا،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ٹارگٹ کلر عمران آفریدی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمدکرلیا ۔


ملزم کا تعلق سیاسی جماعت (اے این پی) سے ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے 10 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے،ملزم نے زیادہ ترقتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرکیے، سعید آباد پولیس نے یوسف گوٹھ سے بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے3 ملزمان یوسف ، خان عالم اور بلال کوگرفتارکرلیا ۔

ملزمان موٹر سائیکلیں چھین کران کے اسپیرپارٹس بلوچستان لے جاکر فروخت کردیا کرتے تھے ، ملزمان سے 3 پستولیں اور 9 موٹرسائیکلیں برآمدکرلی گئیں، عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا میں سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کو حراست میں لے لیا ،ملزمان کے قبضے سے6 پستولیں ، 3 موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔
Load Next Story