انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پیٹرسن آئی پی ایل قربان کرنے کو تیار
اگر پیٹرسن کائونٹی کرکٹ میں بہت زیادہ رنز اسکور کریں توٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے، سربراہ انگلش کرکٹ بورڈ
اگر پیٹرسن کائونٹی کرکٹ میں بہت زیادہ رنز اسکور کریں توٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے، سربراہ انگلش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل
انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے اس بار آئی پی ایل کی لاکھوں ڈالر آمدنی قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ بھارت جانے کے بجائے اسی عرصے اپنے ملک میں کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔
ان کے اس فیصلے کی وجہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کولین گریویس کا حالیہ بیان ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر پیٹرسن کائونٹی کرکٹ میں بہت زیادہ رنز اسکور کریں توٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔