سری لنکن کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں ماہر نفسیات جیریمی اسنیپ کا اہم کردار

ورلڈ کپ میں ابتدائی ناکامیوں کے بعد جیریمی نے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے میں کافی مدد دی۔

ورلڈ کپ میں ابتدائی ناکامیوں کے بعد جیریمی نے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے میں کافی مدد دی۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کی فتوحات میں ماہر نفسیات جیریمی اسنیپ اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ورلڈ کپ میں ابتدائی ناکامیوں کے بعد انھوں نے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے میں کافی مدد دی ہے۔


سابق انگلش کرکٹر جیریمی اسنیپ کی خدمات پہلے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران حاصل کی گئی تھیں، پھر ورلڈ کپ کے دوران 12 دن کے لیے ان سے استفادہ کیا گیا لیکن جب ٹیم کو زیادہ فائدہ حاصل ہونا شروع ہوا تو خدمات آخر تک کیلیے حاصل کرلی گئی ہیں۔
Load Next Story