راولپنڈی میانوالی گجرات کے17 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں کو17، 18اور19مارچ کو پھانسی ہوگی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں کو17، 18اور19مارچ کو پھانسی ہوگی. فوٹو:فائل

پنجاب کے تین شہروں کی جیلوں میں قید پھانسی کے منتظر17 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔


اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید سزائے موت کے منتظر13 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔ وارنٹس کے مطابق 2 مجرموں کو17مارچ، 4 کو18اور4 کو19مارچ کو پھانسی دی جائے گی جبکہ دیگر3مجرموں کی پھانسی کی تاریخ آئندہ ہفتے مقرر کی جائیگی۔ پھانسیوں پرعملدرآمد کے لیے جیل حکام نے لاہور سے جلاد طلب کر لیا ہے۔

ادھرسرگودھا میں 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔ 2 قیدیوں ظفراوررب نواز کو17اور احمد نوا زکو18مارچ کو سینٹرل جیل میانوالی میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے قتل کے مقدمے میں ملوث اظہر محمود کے بلیک وارنٹ جاری کردیے، مجرم کو 18مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی، تمام قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل حکام کوموصول ہوگئے ہیں جبکہ جن مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے ان کی فیملیزکوآخری ملاقات کے لیے بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
Load Next Story