بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکی حریت رہنما میر واعظ کوملاقات کی دعوت
پاکستان کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کا ہمیشہ متمنی رہا ہے میر واعظ
بھارت ٹال مٹول کی پالیسی ترک اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے نتیجہ خیز اقدامات کرے، میر واعظ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
WASHINGTON:
نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو ملاقات کیلیے نئی دہلی آنے کی دعوت دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں اپنی تنظیم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ان سے رابطہ کر کے پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح مذاکرات کے تناظر میں انھیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایسا حل چاہتا ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے عین مطابق ہو۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کا ہمیشہ متمنی رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت روز اول سے اس حوالے سے ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ بھارت کو ٹال مٹول اور وقت گزاری کی پالیسی اور منفی رویہ ترک کر کے مسئلہ کشمیر کو پُرامن اور جامع مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرانے کیلیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے چاہئیں۔