تربیت مکمل کرنیوالے پولیس اہلکاروں کا دوبارہ ٹریننگ پر احتجاج

6ماہ کا کورس 10 ماہ میں مکمل کیا اور اب کمانڈو تربیت کے لیے بھیجاجا رہا ہے، واپس بھیجا جائے، اہلکار

6ماہ کا کورس 10 ماہ میں مکمل کیا اور اب کمانڈو تربیت کے لیے بھیجاجا رہا ہے، واپس بھیجا جائے، اہلکار۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر حال ہی میں10ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے احتجاج سے حب ریور روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر حب ریور روڈ پر13مارچ کو پاس آؤٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کے شدید احتجاج سے ٹریفک بلاک ہوگئی، احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ 6 ماہ کی تربیت کے لیے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر آئے تھے، تاہم ان کی تربیت 10ماہ میں مکمل کرائی گئی، 4 روز قبل ٹریننگ سینٹر میں87 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ وہ بھی پاس آؤٹ ہوئے لیکن انھیں واپس اپنے اضلاع میں بھیجنے کے بجائے2 ماہ کی مزید کمانڈو ٹریننگ کے لیے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر بھیجا جارہا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ان کی عمر 40 سے50 سال کے درمیان ہے اور اس عمر میں کمانڈو ٹریننگ کیسے کرسکتے ہیں انھیں واپس اپنے اضلاع میں بھیجا جائے، پولیس اہلکاروں کے احتجاج کی اطلاع پر پرنسپل سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج جاوید مہر اور سعیدآباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں سے مذاکرات کیے جس پر اہلکاروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا، پرنسپل سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج جاوید مہر نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے پولیس اہلکار چھٹی کا مطالبہ کر رہے تھے جو انھیں دی گئی ہے اور چھٹی سے واپس آنے کے بعد ہی پولیس اہلکاروںکو واپس اپنے اضلاع میں بھیجا جائے گا۔
Load Next Story