بھارتی کرکٹرز کو بیگمات و خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت
بی سی سی آئی نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات اور خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی
بی سی سی آئی نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات اور خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی۔ فوٹو : اے ایف پی
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو کوارٹر فائنل میں رسائی کا صلہ دیتے ہوئے بیگمات اور خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔
ورلڈ کپ سے قبل بی سی سی آئی نے واضح طور پر پلیئرز کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا لیکن بعدازاں کہا گیا کہ اگر ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچی تو وہ اپنے فیصلے کو تبدیل کرلیا جائے گا، لہذا اب کرکٹرز کو اپنی بیگمات اور خواتین دوستوں کو ہمراہ رکھنے کی اجازت مل گئی، گذشتہ دنوں شیکھردھون میلبورن کے شاپنگ سینٹر میں اہلیہ کے ہمراہ خریداری کرتے دیکھے گئے تھے۔