جنید نے نیشنل اکیڈمی میں بھر پور قوت سے بولنگ شروع کر دی

ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب جنید تربیتی کیمپ کے دوران پھسل جانے کی وجہ سے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب جنید تربیتی کیمپ کے دوران پھسل جانے کی وجہ سے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔ فوٹو: فائل

جنید خان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھرپور قوت سے بولنگ شروع کر دی۔


فاسٹ بولر فٹنس مسائل سے نجات پانے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن تربیتی کیمپ کے دوران پھسل جانے کی وجہ سے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، فوری طور پر صحتیابی کی امید نہ ہونے پر انھیں قومی اسکواڈ کے ہمراہ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، جنید خان کی بحالی کیلیے کام این سی اے میں جاری تھا۔ پہلے مرحلے میں ٹریننگ شروع کرنے کے بعد پیسر اب پوری رفتار سے بولنگ بھی کرنے لگے ہیں، پی سی بی میڈیکل کمیشن کے مطابق ان کی فٹنس مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ جنید خان کا خلا بلاول بھٹی سے پُر کرنے میں ناکامی کے بعد راحت علی کو ورلڈ کپ اسکوڈ میں شامل کیا گیا، انجرڈ محمد حفیظ کی واپسی پر ناصر جمشید کو بھیجا گیا تھا، اب کولہے کی انجری کا شکار عرفان کی آئندہ میچز میں شرکت کے حوالے سے بھی شکوک پائے جاتے ہیں۔
Load Next Story