فلم اسٹار شان نے سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا

کبھی سیاست کو پسند کیا ہے اور نہ کسی لیگ یا تحر یک کا حصہ بنوں گا،اداکار

کبھی سیاست کو پسند کیا ہے اور نہ کسی لیگ یا تحر یک کا حصہ بنوں گا،اداکار۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار شان نے سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاستدان نے لالی وڈ کا نہیں سوچا میں کیوں ان کا حصہ بنوں ؟میں ساری توجہ شوبز سر گر میوں پر مر کوز ہے ۔


خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ تمام سیاسی جما عتوں کی خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ ملکر سیاست کروں لیکن میں نے کبھی سیاست کو پسند کیا ہے اور نہ کسی لیگ یا تحر یک کا حصہ بنوں گا ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں عوام اور مختلف شعبوں کی تر قی کے لیے کام کر نے کے دعویٰ کرتیں ہیں لیکن عملی طور پر آج تک کوئی اقدام نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے شوبز سمیت تمام شعبے بحرانوں کا شکار ہے ۔
Load Next Story