پاکستان میں ’جواگو‘ کے نام سے ہوٹل بکنگ پلیٹ فارم متعارف
ویب سائٹ پرہوٹل کے مقام، سہولتوں، سیکیورٹی اور چارجزکی معلومات لی جاسکیں گی
جلد ایئرلائن بکنگ سہولت متعارف کرائیں گے،ایم ڈی نادین ملک، تعارفی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل
غیرملکی انٹرنیٹ گروپ نے پاکستان میں سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری میں بھرپور پوٹینشل کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی پہلی ہوٹل بکنگ ویب سائٹ متعارف کرادی ہے۔
اس ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان بھر میں 1600سے زائد ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی معلومات حاصل کرتے ہوئے آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں آن لائن شاپنگ اور دیگر سہولتوں سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرانے والی راکٹ انٹرنیٹ اے جی کے ذیلی ایشیا پیسیفک انٹرنیٹ گروپ نے ''جواگو'' کے نام سے باقاعدہ طور پر پاکستان میں ہوٹل بکنگ کا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے، سروس کے ذریعے مسافروں کو سفر کے دوران رہائش کے لیے وسیع اقسام کے انتخاب کا موقع فراہم ہوگیا ہے۔
ویب سائٹ کی تعارفی تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ویب سائٹ کی پاکستان میں منیجنگ ڈائریکٹر نادین ملک نے ویب سائٹ کے فیچرز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان میں جواگو جیسی ویب سائٹ کی آمد سیاحت کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگی،کاروباری مقاصد کے علاوہ تفریح کے لیے سفر کرنے والے افراد زیادہ تر زبانی معلومات کی بنیاد پر ہوٹل منتخب کرتے تھے اور بعض اوقات ہوٹل کے انتخاب کے نتائج امیدوں کے برعکس ملا کرتے تھے تاہم اب ویب سائٹ کے ذریعے ہوٹل کے محل وقوع، دستیاب سہولتوں، سیکیورٹی اور چارجز کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
ویب سائٹ کے ساتھ ایک مفت کال نمبر بھی دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے ویب سائٹ کے نمائندے سے بات کی جاسکے، ویب سائٹ کے ذریعے نہ صرف آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے بلکہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی شامل ہے، جلد ہی ویب سائٹ پر فضائی کمپنیوں سے بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی، ویب سائٹ کا اردو ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اس موقع پر جواگو کے سی ای او پال میڈے نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور کہا کہ ہم پاکستان میں اس پورٹل کے آغاز پر انتہائی پرجوش ہیں اور ہم چھٹیاں منانے اور کاروبار سے متعلق سفر کرنے والے افراد کو وسیع موقع کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ عین وقت پر بھی سہولت اور بچت کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلا موقع ہے جب ایک آن لائن بکنگ کمپنی تمام 1600 مقامات پر انتہائی سستی قیمتوں میں ہوٹلوں کی ضمانت دے گی، اگر صارفین نے انٹرنیٹ پر جواگو سے بھی کم قیمت پر ہوٹل تلاش کیا تو قیمت کے فرق کا ری فنڈ کیا جائے گا۔