صوبے کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی کی900سیٹوں پر داخلوں کے لیے این ای ڈی میں منعقدہ ٹیسٹ میں4ہزار900 امیدوارشریک ہوئے

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلیے طلبہ و طالبات انٹری ٹیسٹ دینے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
کراچی سمیت صوبے کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال برائے 2012-13 میں17سو سیٹوں پر داخلوںکیلیے مجموعی طور پر14ہزار50 امیدواروں نے اتوارکو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔


کراچی سمیت اندرون سندھ5 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے، کراچی میں ڈاؤ میڈیکل کالج، سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور لیاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی مجموعی800سیٹوں جبکہ ڈاکٹر عشرت العباد خاں میں بی ڈی ایس کی100سیٹوں پر داخلے کیلیے4ہزار900 امیدواروں نے شرکت کی، کراچی میں انٹری ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی میں نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد کیے گئے جہاں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے، اس موقع پر کراچی کے تینوںکالجوںکی انتظامیہ اور صوبائی محکمہ صحت کے ایڈیشنل ٹیکنیکل سیکریٹری ڈاکٹر سریش کمار بھی موجود تھے۔

ڈاؤ یونیورسٹی نے امتحانی مرکز میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی تھی جہاں امیدواروں کی رہنمائی بھی کی جارہی تھی، واضح رہے کہ کراچی کے تینوں میڈیکل کالجوں میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ماتحت چلنے والے میڈیکل کالج350، سندھ میڈیکل یونیورسٹی350، لیاری میڈیکل کالج100جبکہ بی ڈی ایس کیلیے ڈاکٹر عشرت العباد خاں انسٹیٹیوٹ میں 100 سیٹیں مختص ہیں، نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے عمران کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کی آنسر کی امیدواروںکو جاری کردی گئی ہے۔
Load Next Story