عامر خان سے محبت اور ان کی بے حد عزت کرتا ہوں رنویر سنگھ
عامر خان کا انتخاب بہترین ہوتا ہے اور وہ ایک انقلابی اداکار ہیں، بولی ووڈ اداکار
سنیما کیلئے ان کی بے پایاں خدمات ہیں، رنویر سنگھ فوٹو: فائل
بولی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ سپر اسٹار عامر خان سے محبت اور ان کی بے حد عزت کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے اے آئی بی روسٹ شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دل میں عامر خان کیلئے اب بھی بے حد محبت اور احترام ہے وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔ رنویر نے اخبار کے ذریعے عامر خان کو ان کی50ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ سنیما کیلئے ان کی بے پایاں خدمات ہیں۔ رنویر نے عامر خان کو''گیم چینجر'' قرار دیا اور کہا کہ ان کا انتخاب بہترین ہوتا ہے ، وہ ایک انقلابی اداکار ہیں۔