ناقص بیٹنگ پاکستانی ویمنز کو لے ڈوبی سیریز جنوبی افریقہ کے نام
جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 5 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ سیریز بھی2-1 سے اپنے نام کرلی
جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 5 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ سیریز بھی2-1 سے اپنے نام کرلی۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں پاکستان کو ناقص بیٹنگ لے ڈوبی، جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 5 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ سیریز بھی2-1 سے اپنے نام کرلی، ثنا میر کی ففٹی رائیگاں گئی، ویمن آف دی میچ لیزلے لی نے54 رنز کی اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطاق منگل کو شارجہ اسٹیڈیم میںمیزبان کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، اوپنرز نے انتہائی محتاط انداز اپنایا جس کا حریف بولرز کو ہی فائدہ پہنچا، مرینہ اقبال کے ہمراہ اننگز کا آغاز کرنے والی جویریہ خان 5 گیندیں ضائع کرنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکیں اور پویلین لوٹ گئیں، بسمہٰ معروف نے بھی پہلا رن بنانے میں کافی وقت صرف کیا، 10 گیندوں پر 2 رنز اسکور کرنے کے بعد انھوں نے غیر ضروری طور پر سنگل لیتے ہوئے وکٹ گنوا دی۔ 7.1 اوورز میں 19کے اسکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد مرینہ اقبال نے نین عابدی کو ساتھ لے کراسکور کو 46 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر اوپنر 27 رنر بنانے کے بعد باہر نکل کر کھیلنے کے شوق میں اسٹمپڈ ہوگئیں، کپتان ثنا میر نے مشکل وقت میں نین عابدی (27)کا خوب ساتھ نبھایا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے 50 رنز جوڑے۔ اس کے بعد ندا ڈار میدان میں آئیں اور صرف 3 رنز بنا کر چلتی بنیں، اسماویہ اقبال(5) اوررابعہ شاہ1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوکر ٹیم کو بڑے صدمے سے دوچار کرگئیں۔
123 پر7 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ثنا میر بھی 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مزید مشکلات میں چھوڑ کر رخصت ہو گئیں،اس وقت 47.3 اوورز میں پاکستان کا اسکور136 رنز تھا، سمیعہ صدیقی نے آخری لمحات میں 19 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹ پر 153 تک پہنچایا، اسپنر وان نیکریک نے28 رنز کے بدلے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، شبنم اسماعیل، ڈئینلز ، کھاکا اور لیٹسوالو نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
آسان ہدف کا پیچھا کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور صرف 18 رنز پر دونوں ابتدائی بیٹسمویمنز پویلین لوٹ گئیں، بعدازاں کپتان میگنون ڈیوپریز نے43 اور لیزلے لی نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستانی فتح کی خواہش کو ملیامیٹ کردیا، وان نیکرک نے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیعہ صدیقی اور انعم امین نے 2,2 وکٹیں لیں۔ اب دونوں ٹیمیں شارجہ میں تین ٹی 20 میچزکی سیریز کھیلیں گی ، پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا، دوسرا مقابلہ 20 مارچ اور تیسرا 22 تاریخ کو شیڈول ہے۔