کوہلی انوشکا کی فلم دیکھنے چلے گئے

بنگلہ دیش کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل اپنی محبوبہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’این ایچ 10‘ دیکھی۔

میں نے ’این ایچ 10‘ دیکھی اور اس سے کافی متاثرہوا ہوں، ویرات کوہلی۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل اپنی محبوبہ انوشکا شرما کی نئی فلم 'این ایچ 10' دیکھی۔


انھوں نے ٹویٹر پر کہا کہ میں نے ابھی 'این ایچ 10' دیکھی اور اس سے کافی متاثرہوا ہوں، کیا زبردست فلم ہے، خاص طور پر اس میں میری محبت انوشکا شرما کی پرفارمنس غیرمعمولی رہی، مجھے اس پر فخر ہے۔
Load Next Story