آج ٹاپ 4 میں سے 3 بیٹسمین ایکشن میں نظر آئیں گے

پہلے کوارٹر فائنل میں تلکا رتنے دلشان اور ابراہام ڈی ویلیئرز میدان میں اتریں گے۔

پہلے کوارٹر فائنل میں تلکا رتنے دلشان اور ابراہام ڈی ویلیئرز میدان میں اتریں گے۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کوارٹر فائنل میں رواں ایونٹ کے 4 ٹاپ رن اسکوررز میں سے 3 میدان میں اتریں گے۔


آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں میگا ایونٹ کے 4 میں سے 3 ٹاپ اسکوررز کمار سنگاکارا، تلکا رتنے دلشان اور ابراہام ڈی ویلیئرز میدان میں اتریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں میں ایک بھی ایسا بولر نہیں جس نے اب تک ایونٹ کے ایک مقابلے میں 5وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہو۔ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مقابلوں میں مہیلا جے وردنے کی ایوریج 81 ہے، وہ اس طرح کے اب تک 6 میچز کھیل چکے ہیں۔
Load Next Story