قائد آباد تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے

قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا زبیر احمد ہلاک ہوگیا. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک نوجوان ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔


قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا زبیر احمد ہلاک ہوگیا، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ بس بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی، علاوہ ازیں سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے ،علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں معمار کمپلیس کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد فیضان مصطفی اور عدنان زخمی ہوگئے۔
Load Next Story