سری لنکن صدر کا دورہ پاکستان موخر

سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کا دورہ پاکستان ان کی نجی مصروفیات کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔

سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کا دورہ پاکستان ان کی نجی مصروفیات کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا۔


سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے نے رواں ماہ کی 30 تاریخ کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آنا تھا لیکن سری لنکن صدر کا دورہ ان کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے موخرکر دیا گیا ہے۔ سری لنکن حکام نے میتھری پالا کے دورہ موخر کرنے کے بارے میں حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ دونوں ممالک سفارتی رابطوں کے ذریعے دورے کی نئی تاریخوں کا تعین کریں گے۔
Load Next Story