تحریک انصاف کی کور اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل
انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل کا 3 ماہ میں الیکشن کرانیکا حکم
انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل کا 3 ماہ میں الیکشن کرانیکا حکم۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی کور اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل کرکے چیئرمین عمران خان کے علاوہ تمام عہدیداروں کو فارغ کردیا۔
ٹربیونل نے جہانگیر ترین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، 3 ماہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیدیا جبکہ پی ٹی آئی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں نے پارٹی میں من پسند لوگوں کو نوازا ہے، جس کی تحقیقات کیلیے چیئرمین عمران خان نے وجیہہ الدین ملک اور یوسف گبول پر مشتمل انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل تشکیل دیا۔ بدھ کو ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کور اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹیوں کو تحلیل کرتے ہوئے عمران خان کے علاوہ تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا اور 3ماہ کے اندر پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔