واسا ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی دیدی

صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،حیدرآباد کا پانی بند کردینگے، راجہ خان پالاری کا اجلاس سے خطاب.

صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،حیدرآباد کا پانی بند کردینگے، راجہ خان پالاری کا اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کا اجلاس چیئرمین محمد سعید کی زیر صدارت لطیف آباد میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر3 دن میں واسا ملازمین کی 6 ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔


یونین کے صدر راجہ خان پالاری نے کہا کہ 6 ماہ کی تنخواہوں سے محروم واسا ملازمین کے بچے بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور اگر تنخواہ ادا نہ کی گئی تو ملازمین احتجاجاً شہر کا فراہمی و نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر بند کر دینگے جس کی تمام تر ذمے داری ادارہ ترقیات حیدرآباد کی انتظامیہ اور حکومت سندھ پر عائد ہو گی۔
Load Next Story