قوم پرست سیاسی طالبان بننے کی کوشش نہ کریں دھامرہ

سندھ میںکسی کو انتہا پسندی کی اجازت نہیںدیں گے،ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے.

پیپلز پارٹی سندھ دھرتی کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتی، حیدرآباد میں پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز یوتھ کے مرکزی کوآرڈینیٹر و سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ قوم پرست سیاسی طالبان بننے کی کوشش نہ کریں۔


سندھ میں کسی کو انتہا پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی پی پُر امن سیاسی جماعت ہے، ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ احسان ابڑو، سہراب خان مری ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا قوم پرستوںکی ڈور وہیں سے چل رہی ہے جو نہ صرف کالا باغ ڈیم کے حامی ہیں بلکہ طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں،سندھ کو نفرتوں اور انتہا پسندی کی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی سازش کی ہے تاکہ پی پی کے پُر امن کارکنان کو مشتعل کر کے سندھ کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جائے۔

انھوں نے سندھ کے قوم پرست جماعتوں اور انتہا پسند سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ہوش سے کام لیں اور انتہا پسندی سے گریز کریں، عاجز دھامرہ نے کہا کہ سندھ دھرتی پیپلز پارٹی کے لیے ماں کی حیثیت رکھتی ہے اسے تقسیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، بلدیاتی نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیںبلکہ انسان کا بنایا گیا قانون ہے اور جب 1973کے آئین میں ترمیم ہو سکتی ہے تو اس ایکٹ میں کیوں نہیںہو سکتی۔
Load Next Story