کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

 کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں بنگالی موڑ، پہاڑ گنج اور لانڈھی کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں جوجرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔