لمس حیدرآباد میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

451 نشستوں پر 11 اضلاع کے4491 طلبا کی شرکت،سیکیورٹی کے سخت انتظامات.

حیدرآباد: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول کے داخلے کیلیے طلبا انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزجامشورو میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر 2012-13 میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا گیا۔


ایم بی بی ایس کی350 اور بی ڈی ایس کی 101 نشستوں کیلیے پری انٹری ٹیسٹ میں 11 اضلاع حیدرآباد، بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اورمٹیاری کے 1568 طلباء اور2923 طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر8 زون بنائے گئے تھے اورہر زون میں 6 سو امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جن کی نگرانی کے لیے این ٹی ایس کے انویجلیٹرز موجود تھے، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید مشہور عالم شاہ نے انٹری ٹیسٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ٹیسٹ کا رزلٹ 72 گھنٹوں میں آجائیگا۔ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر پانچ سو پولیس اہلکار موجود تھے جب کہ رینجرز کی نفری کے ساتھ یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات تھے۔
Load Next Story