انجمنوں کو اسکول بند کرنے کے ازخود اعلان سےر وک دیا گیا
نجی اسکولوں کی انجمنیں اورانتظامیہ پالیسی پر عمل کی پابند ہوں گی،حالات کیسے بھی ہوں تدریس جاری رہنی چاہیے،نثار کھوڑو
وزیرتعلیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ تعلیم اورنجی اسکولوں کی انجمنوں کاہڑتال اورسوگ پراسکول بندنہ کرنے پراتفاق۔ فوٹو:آن لائن/فائل
ISLAMABAD:
محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتالوں اور یوم سوگ کے مواقع پر تعلیمی ادارے از خود بند کرنے کے فیصلے کا نوٹس لے لیا ہے۔
جمعرات کوصوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑوکی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اسکول انجمنوں کو آئندہ کسی غیریقینی صورتحال میں اسکول بند کرنے کے از خود اعلان نہ کرنے کا پابند کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز منسوب صدیقی کے مطابق اس حوالے سے نجی اسکولوں کی انجمنوں کے بعض نمائندوں کی بازپرس کی گئی ہے ان سے کہا گیا کہ آئندہ ایسی صورتحال میں صرف محکمہ تعلیم کے پاس ہی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اختیار ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ اسکولوں کی انجمنوں کے درمیان ہڑتالوں اور یوم سوگ کے موقع پر شہر میں نجی اور سرکاری اسکول بند نہ کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، نجی اسکولوں کی انجمنوں اور انتظامیہ سرکاری پالیسی پر عمل کی پابند ہوں گی یہ اتفاق سینئر وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑوکی صدارت میںپر ائیویٹ اسکولوں کی انجمنوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں نجی اسکولوں کی انجمنوں کے رہنماؤں خالد شاہ، شرف الزماں سمیت دیگر رہنماؤں اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منسوب صدیقی نے شرکت کی۔
اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے رینجرز، پولیس اور حکومت ایک ساتھ ہیں اور کسی بھی جماعت کے احتجاج یا ہڑتال کے اعلان پر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا چاہتے حالات کیسے بھی ہوں تدریسی عمل ہر صورت جاری رہنا چاہیے اور ہڑتال کا اعلان کرنے والوں سے بھی یہ ہی امید کرتے ہیں کہ و ہ بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دیں گے انھوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اس لیے یوم سوگ یا ہڑتالوں پر نجی و سرکاری اسکول بند نھیں ہونے چاہئیں، کوئی بھی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسکول بند ہونے کے متعلق بیان نہیں دے گی اور انھیں محکمہ کی پالیسی کا انتظار کرنا پڑے گا اور سرکاری پالیسی آنے کے بعد نجی اسکولز اور نجی اسکولوں کی انجمنیں اس پر عمل کی پابند ہوں گی، زبردستی اسکولز بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔