زرعی پیداواری لاگت میں اضافہ حکومت کی نا اہلی ہے

بیجا سیاسی مداخلت سے اربوں کی فصلیں بہہ گئیں، آبادگار بورڈ، بد امنی پر اظہار تشویش۔

بیجا سیاسی مداخلت سے اربوں کی فصلیں بہہ گئیں، آبادگار بورڈ، بد امنی پر اظہار تشویش

سندھ آبادگار بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں مسلسل بارشوں، پانی کی بد نظمی، پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ اور بد امنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت سندھ کی نااہلی قرار دیا گیا۔


شرکا نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 3 برسوں سے پانی کی بدنظمی ، نہروں میں شگاف اور بیجا سیاسی مداخلت کے باعث اربوں روپے کی فصلیں بہہ گئی ہیں۔ سندھ میں خریف کی فصل کے لیے بہت کم پانی دیا گیا، سندھ میں دیر سے پانی آنے اور غلط سیاسی فیصلے کی وجہ سے دریا کے دائیں کنارے کے اضلاع میں چاول، گنے، سبزیاں اور زیتون کے باغات کو 73 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ دوسری جانب حکومت نے پیداواری اخراجات میں کمی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
Load Next Story