انڈر 19کرکٹ پشاور کیخلاف کراچی بلوز کو شکست کا خطرہ
ٹیم کو فتح کیلیے 123 کا ہدف، عبدالصمد نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، پی آئی اے پر اسٹیٹ بینک کو 81رنز کی برتری
لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ پر کراچی وائٹس دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 127 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی. فوٹو: فائل
انٹرریجن ڈپارٹمنٹس انڈر19 سہ روزہ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس نے فیصل آباد کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر127 رنز بناکر 46 رنز اور اسٹیٹ بینک نے پی آئی اے کے خلاف 3 وکٹ پر18 رنز بناکر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
جبکہ کراچی بلوز کو پشاور کیخلاف شکست کے خطرے سے دوچارہوگئی۔لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ پر کراچی وائٹس دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 127 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، نور ولی 88 پر ناقابل شکست ہیں جبکہ فہیم اشرف نے 32 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، قبل ازیں فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے۔ فرحان اشرف 60 اور سعد اﷲ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعد شکیل اور شرجیل چوہدری نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک کمپلیکس پر میزبان ٹیم نے پی آئی اے کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 18 رنز بناکر 81 رنز کی لیڈ حاصل کرلی۔ پی آئی اے نے پہلی اننگز میں 197 رنز بنائے۔
امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی۔ فراز احمد اور نوید سعید نے 61 اور 47 رنز دیکر 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کراچی بلوز پشاور کے 198 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں 211 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔ پشاور کو میچ جیتنے کے لیے 123 رنز کاہدف ملا،کراچی بلوز کی جانب سے محمد وقاص نے ناقابل شکست 77 بنائے۔ عبدالصمد نے 45 رنزدیکر 4 اور بلال شاہ نے 66 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیازاسٹیڈیم حیدرآباد میں کوئٹہ کے خلاف میزبان ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہوگئی اور 58 رنز پر 6 وکٹیں گنوادیں۔ اسے صرف 79 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ سعد اﷲ اور محمد یونس نے 2، 2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔
کوئٹہ نے پہلی اننگز میں 129 رنز بنائے۔ اقرار علی نے 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ ڈرنگ اسٹیڈیم میں بہاولپور نے ملتان کے خلاف دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 210 رنز بناکر میچ پرگرفت مضبوط کرلی۔ میزبان ٹیم کو ملتان کے خلاف 356 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ رافع احمد نے 75 اور محمد ابرار نے ناٹ آئوٹ 44 رنز بنائے۔ علی اسرار نے 39 رنز دیکر 5 کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دکھائی۔ تصور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان پہلی اننگز میں 104 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اجمل عمر نے 31 رنز بنائے۔ نعمان اکرم نے 4 اور وقاص گجر نے 3 کھلاڑی آئوٹ کیے۔
کے آر ایل اسٹیڈیم میں زرعی ترقیاتی بینک نے کے آرایل کے خلاف پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر 6 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سمیع الرحمان نے ففٹی اسکور کی۔ ظفر گوہر 49 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔ وقاص شریف نے 4 اور عثمان خان نے 3 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ ڈائمنڈ گرائونڈ پر پورٹ قاسم نیشنل بینک کی پہلی اننگز 279 رنزکے جواب میں 198 بناکرآئوٹ ہوگئی۔ سیف اﷲ بنگش نے 51 رنزبنائے۔ بینک نے دوسری اننگزمیں 7 وکٹ پر 108 رنز بنائے۔ اسلام آباد نے راولپنڈی کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 4 رنز بنائے۔ اسے خسارا اتارنے کے لیے مزید 63 رنز درکار ہیں۔ توثیق شاہ نے 2 رنز دیکر ایک وکٹ لی۔ ایبٹ آباد نے سیالکوٹ کے خلاف دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے28 رنز بنائے۔ لیڈ اتارنے کے لیے اسے مزید 130 رنز کی ضرورت ہے۔ سیالکوٹ نے وقاص علی کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 338 رنزبنائے۔