ایکسپوپاکستان اختتام پذیر2ہزارسے زائد کاروباری ملاقاتیں

نمائش کے دوران 14برآمدی آرڈرزکیلیے معاہدے طے پاگئے ہیں

مجموعی طورپر 700 ملین ڈالرسے زائدکے برآمدی آرڈرزملنے کی توقع ہے۔ غیرملکی خریداروں نے کراچی میں چار روزہ قیام کے دوران مختلف فیکٹریوں کا بھی دورہ کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

چارروز تک جاری رہنے والی ساتویںایکسپو پاکستان نمائش اختتام پذیرہوگئی۔

نمائش کے آخری روز بھی غیرملکی خریداروں اور پاکستانی ایکسپورٹرزکے درمیان کاروباری ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہا۔نمائش کے دوران 14برآمدی آرڈرزکیلیے معاہدے طے پاگئے ہیں۔ مجموعی طورپر 700 ملین ڈالرسے زائدکے برآمدی آرڈرزملنے کی توقع ہے۔ غیرملکی خریداروں نے کراچی میں چار روزہ قیام کے دوران مختلف فیکٹریوں کا بھی دورہ کیاجبکہ متعدد خریدار سیالکوٹ، لاہوراورفیصل آبادمیںصنعتوںکادورہ کرکے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کے آرڈرزدیںگے۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیوطاہر رضا نقوی کے مطابق نمائش میں تمام توجہ کاروباری روابط پر دی گئی، غیرملکی خریداروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ایکسپو سینٹر تک رہنمائی فراہم کرنے کیلیے رضاکاروںکوخصوصی تربیت دی گئی تھی اسی طرح 24 شعبوں کیلیے پراڈکٹ افسرتعینات کیے گئے تھے، نمائش کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی نے بھی غیرملکی وفود کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔


طاہر رضا نقوی کے مطابق نمائش میں شرکت کرنے والے ایک ہزارسے زائد غیرملکی خریداروں میں سے 700خریداروں کو ان کے کاروبار اوردرآمدی حجم کی بنیاد پراسپانسرکیاگیا،یہ تمام غیرملکی خریدار واپس جاکرپاکستان کے سفیرکاکرداراداکریںگے جس سے پاکستان کی عالمی ساکھ کوبہتر بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔غیرملکی تجارتی وفود نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، گارمنٹ، ایگریکلچر،لائیواسٹاک اورفشریز کے شعبوںمیں خصوصی دلچسپی ظاہرکی ہے۔

نمائش کے دوران نائیجریا اور بھارت کے وفود نے وفاقی وزیر تجارت امین فہیم سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ نمائش کے دوسرے روز روس، جاپان، مصر، ہانگ کانگ، سائوتھ افریقہ، بحرین، سعودی عرب، افغانستان، کینیاکے وفود نے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ نمائش کے چوتھے روز جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارتی کے چیف ایگزیکٹوطاہررضانقوی سے ملاقات کی اورپاک جاپان تجارت اورمشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کاجائزہ لیا ۔

نمائش میں 356سرفہرست پاکستانی ایکسپورٹرزنے شرکت کی۔67ممالک کے 710 خریداروں نے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ مجموعی طورپرغیرملکی خریداروںکی تعداد ایک ہزارسے زائدرہی۔ غیرملکی خریداروں اور پاکستانی ایکسپورٹرز کے درمیان دوہزارسے زائد کاروباری ملاقاتیں ہوئیںجبکہ نمائش کے6ہالز میںلگے اسٹالز پر غیر ملکی خریداروں کے 1700سے زائد وزٹ ریکارڈکیے گئے۔
Load Next Story