ورلڈکپ میں وہاب ریاض نے صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

وہاب ریاض 16وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں کامیاب ترین پاکستانی بولر رہے جب کہ سہیل خان نے12پلیئرز کو ٹھکانے لگایا

وہاب ریاض 16وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں کامیاب ترین پاکستانی بولر رہے جب کہ سہیل خان نے12پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔ فوٹو: فائل

ورلڈکپ میں پیسر وہاب ریاض نے صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا اور وہ16وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین پاکستانی بولر رہے۔

تفصیلات کے مطابق پیسر وہاب ریاض کافی عرصے سے قومی ٹیم میں ہیں مگر کارکردگی میں تسلسل کا فقدان دکھائی دیتا تھا، البتہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ میں وہ عمدہ بولنگ میں کامیاب رہے، انھوں نے 7میچز میں23 کی اوسط سے 16 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، آخری لمحات میں اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر سہیل خان نے 30.33 کی ایوریج سے 12 وکٹیں لیں، اس میں بھارت کیخلاف5وکٹوں کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔


محمد عرفان نے انجری کا شکار ہونے سے قبل 8اور راحت علی نے7 پلیئرز کو پویلین بھیجا، لیگ اسپنر شاہد آفریدی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے اور 7 میچز میں141کی بھاری اوسط سے 2ہی وکٹیں لے سکے،6مقابلوں میں انھیں بغیر کسی شکار کے پویلین واپس جانا پڑا، حارث سہیل نے44.33 کی ایوریج سے3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

بیٹنگ میں مصباح الحق نے50کی عمدہ اوسط سے350رنز بنائے، اس میں 4نصف سنچریان شامل رہیں، احمد شہزاد 227اور سرفراز احمد160رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے، حارث سہیل 177، عمر اکمل 164، صہیب مقصود153اور آفریدی116رنز بنا سکے، یونس خان اور ناصر جمشید نے 3،3میچز میں بالترتیب43اور5رنز ہی اسکور کیے۔
Load Next Story