ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیغیرقانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی خاندان گرفتار

بھارتی خاندان نے اپنےبھارتی پاسپورٹ جلاکرجعلی دستاویزات کی مددسے پاکستانی شہریت حاصل کرلی

جعلی دستاویزات سے شہریت دلوانے میں نادرا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے کئی سال سےکراچی میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 14 افرادکو گرفتارکرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خاندان کو پاکستان شہری دستاویزات فراہم کرنے میں نادرا کا عملہ ملوث ہے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 سگے بھائیوں انکی بیگمات اوربچوں سمیت14 افراد کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش انکشاف ہواہے کہ بھارتی خاندان کئی سال قبل پاکستان آیااوراس نے اپنے بھارتی پاسپورٹ جلاکرجعلی دستاویزات کی مددسے پاکستانی شہریت حاصل کرلی، بعدازاں خاندان کے دیگر افراد کو بھی پاکستانی شہریت دلوائی گئی۔


ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہواکہ بھارتی خاندان کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پرپاکستانی شہریت دلوانے میں نادرا کے عملے نے اہم کردار ادا کیا اور اس کے عوض خاندان سے خطیر رقوم وصول کی، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس معاملے پر تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ جلد متعلقہ نادرا حکام کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story