پیپلز پارٹی نے کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کر دیا
پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کیا، وقار مہدی
پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کیا، وقار مہدی۔ فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کی قیادت نے 6مارچ کوملیر میں سابق ایم پی اے عبداللہ مراد کی برسی کے موقع پرمنعقدہ جلسے میں پارٹی رہنماء رحمن ملک اورایم کیو ایم کو تنقید کانشانہ بنانے پر پی پی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کومعطل کردیا۔
پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کیا۔ وقار مہدی نے بتایاکہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرعبدالقادر پٹیل نے6مارچ کو ایک جلسے میں پارٹی پالیسی سے ہٹ کر تقریر کی تھی جس پر انھیں ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔