ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں گرین شرٹس کی شرمناک شکست پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ
آسٹریلیا سے شکست پرکئی ایک نے اپنے ٹی وی سیٹ توڑدیے جبکہ ایک شہر میں قومی ٹیم کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا
آسٹریلیا سے شکست پرکئی ایک نے اپنے ٹی وی سیٹ توڑدیے جبکہ ایک شہر میں قومی ٹیم کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر شائقین میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی، گرین شرٹس جمعے کو6 وکٹ سے ہارنے کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جمعے کو آسٹریلیا کے ہاتھوں کوارٹرفائنل میں 6 وکٹ سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا سفر تمام ہوگیا، ناک آئوٹ مرحلے کی پہلی آزمائش میں بھی بیٹنگ لائن نے انتہائی مایوس کیا، تمام بیٹسمین غیرذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیچزدے کر پویلین لوٹ گئے۔
مقابلے کو دیکھنے کیلیے صبح سویرے ٹی وی سیٹ کے سامنے بیٹھ جانے والے ناظرین کی مایوسی اسی وقت شروع ہوگئی تھی جب قومی ٹیم ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بشمکل تمام213رنزاسکور بورڈ پرجوڑپائی تھی، تاہم جوابی اننگز میں فاسٹ بولروہاب ریاض نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کودلچسپ بنانے کی کوشش کی، کینگروز ایک مرحلے پر59 پر3 وکٹیں کھوبیٹھے تھے، ایسے میں نئے آنے والے شین واٹسن پر وہاب نے دھاوا بول دیا۔
ان کی طاقتور بائونسرزسے واٹسن خاصی دیر تک دبائوکا شکار رہے، وہاب کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں واٹسن کا آسان کیچ ڈراپ کیا جانا میچ کاٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، قومی ٹیم کی شکست پر ملکی شائقین کرکٹ میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی، کئی ایک نے اپنے ٹی وی سیٹ توڑدیے جبکہ ایک شہر میں قومی ٹیم کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی قومی شائقین نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
شائیقن نے مطالبہ کیا کہ شکست کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ورلڈکپ میں پاکستان کاقصہ تمام ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے کپتان مصباح الحق اور اسٹارآل رائونڈر شاہد خان آفریدی بھی رخصت ہوگئے، آفریدی2016 تک ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے جبکہ مصباح نے بھی اب خود کو ٹیسٹ کرکٹ تک محددو رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں پلیئرز نے میگا ایونٹ کے اختتام پر ون ڈے کرکٹ کو چھوڑنے کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا۔