مسائل پر بات کرنے کیلیے بہترین فورم آئی سی سی کا اجلاس ہے بھارتی بورڈ
مصطفی کمال کو عوامی سطح پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا، بی سی سی آئی
مصطفی کمال کو عوامی سطح پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا، بی سی سی آئی۔ فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ بورڈ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انھیں عوامی سطح پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ تمام مسائل آئی سی سی کی آئندہ میٹنگ میں زیر بحث لائیں جائیں، حقیقت یہی ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی، ٹیم نے لیگ میں بھی تمام میچز جیتے ہیں، ہمیں اس سے آگے بڑھنا چاہیے، ان معاملات پر بات کرنے کے لیے بہترین فورم آئی سی سی اجلاس ہی ہے۔