عمران فاروق قتل میں فلپ بارٹن نے اہم دستاویزات حکام کے حوالے کردیں

کسی کے پاس الطاف حسین کے حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے، ترجمان برطانوی وزارت داخلہ

کسی کے پاس الطاف حسین کے حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے، ترجمان برطانوی وزارت داخلہ۔ فوٹو: فائل

MORO:
برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات برطانوی حکام کو پیش کردیں۔


جمعہ کو یہاں برطانوی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہوم آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات پیش کیں۔

علاوہ ازیں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں نفرت، اشتعال انگیز تقریر یا تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ان سے نمٹنے کیلیے برطانیہ میں قوانین موجود ہیں، برطانیہ میں کسی کے پاس مجرمانہ فعل کے ثبوت ہیں تو وہ متعلقہ پولیس کو مہیا کرے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کے پاس الطاف حسین کے حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے۔
Load Next Story