افغان پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن 28طالبان ہلاک 13گرفتار
کابل،قندوزاورپکتیامیں طالبان کے ٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا،پولیس اہلکارکے ملازمت چھوڑنے سے انکارپراسکے 2بچوںکوماردیاگیا.
بم دھماکے میں2نیٹوفوجی،2 پولیس اہلکارہلاک،امریکی جنگ12ویں سال میں داخل،نیٹو افواج ذلیل وخوار ہوکر بھاگ رہی ہے،طالبان . فوٹو: اے پی
افغان پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران 28طالبان جنگجوئوں کو ہلاک جبکہ 13کو گرفتار کرلیا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان پولیس اور آرمی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل، قندوز،وردک، غزنی اور پکتیا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں 28 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ 13طالبان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے پی پی کے مطابق افغانستان میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکار کے ملازمت چھوڑنے سے انکار پر اس کے 2 بچوںکو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
جنوبی افغانستان میں پولیس نے ایک مشتبہ خود کش حملہ آورکو گولی مارکرہلا ک کردیا۔ افغانستان میں طالبان کے حملے اورریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو اتحادی فوجی اوردوافغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں امریکا کی طویل ترین جنگ 12ویں سال میں داخل ہوگئی ہے اس موقع پر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو افواج افغانستان سے ذلیل وخوار ہو کر بھاگ رہی ہیں۔