کیوی تماشائیوں کے شور نے ویسٹ انڈین فیلڈرز کو بہرہ بنا دیا

شور اتنا زیادہ ہوگیا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بات دوسروں تک پہنچانا مشکل ہوگئی،

مارٹن گپٹل ڈبل سنچری کے قریب پہنچے تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے تالیوں اور خالی ڈبوں سے موسیقی پیدا کرتے ہوئے جشن منانے کی تیاری شروع کردی۔ فوٹو : رائیٹرز

کیوی تماشائیوں کے شور نے ویسٹ انڈین فیلڈرز کو بہرہ بنا دیا،مارٹن گپٹل ڈبل سنچری کے قریب پہنچے تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے تالیوں اور خالی ڈبوں سے موسیقی پیدا کرتے ہوئے جشن منانے کی تیاری شروع کردی۔


اس دوران شور اتنا زیادہ ہوگیا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بات دوسروں تک پہنچانا مشکل ہوگئی، کپتان جیسن ہولڈر نے سلیمان بین کو کورمیں فیلڈنگ کیلیے کہا لیکن وہ قطعی طور پر ان کی بات نہ سمجھ سکے، تذبذب کا شکار بولر آندرے رسل گیند کرنے کے لیے دوڑ پڑے اور اسی گیند پر مارٹن گپٹل نے کور میں چوکا جڑ کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی،جس کے بعد ایک بار پھر تماشائیوں سے کچھا کچھ بھرا ہوا اسٹیڈیم نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔
Load Next Story