ورلڈ کپ میں گپٹل نے سب سے بڑی اننگزکاریکارڈ قبضے میں کرلیا
گپٹل نے ون ڈے کی تاریخ میں چھٹی ڈبل سنچری جڑی جب کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما 2 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے
گپٹل نے ون ڈے کی تاریخ میں چھٹی ڈبل سنچری جڑی جب کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما 2 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے۔ فوٹو : اے ایف پی
کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ورلڈکپ میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ قبضے میںکر لیا، انھوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کوارٹر فائنل میں163 گیندوں پر 237 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،ان کی ٹیم نے بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گپٹل نے کرس گیل کو بڑی اننگز کے ریکارڈ سے محروم کر دیا، ویسٹ انڈین اوپنر نے اسی ایونٹ میں زمبابوے کیخلاف 215 رنز بنائے تھے، گپٹل نے 237رنز اسکور کر دیے، یہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی دوسری بہترین انفرادی اننگز شمار ہوئی، بھارتی روہت شرما 264رنز کے ساتھ بدستور ٹاپ پر ہیں، گپٹل نے ون ڈے کی تاریخ میں چھٹی ڈبل سنچری جڑی، روہت2بار یہ کارنامہ انجام دے چکے جبکہ سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور کرس گیل بھی بولرز کے درگت بنا چکے۔
گپٹل نے ابتدائی 117رنزکیلیے 120 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ اگلے 120رنز کیلیے محض 43 بالز استعمال کیں جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 279 رہا، انھوں نے اننگز میں 35 بائونڈریز لگائیں جس میں 24 چوکے اور11چھکے شامل تھے، یہ کسی بھی کیوی بیٹسمین کی بہترین کاوش تاہم روہت42 بائونڈریز( 33چوکے اور9چھکے) کے ساتھ سب سے آگے ہیں،نیوزی لینڈ نے اختتامی 10 اوورز میں 153رنز بٹورے،2001 کے بعد دوسری باری میں کسی بھی ٹیم کی یہ بہترین پرفارمنس ہے۔
کیویزکے 393رنز ناک آئوٹ مرحلے میں کسی بھی ٹیم کا بہترین اسکور بھی بنا، یہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا بھی بہترین ٹوٹل شمار ہوگا، ٹرینٹ بولٹ 19وکٹوں کے ساتھ حالیہ میگا ایونٹ کے کامیاب ترین بولر بن چکے ہیں،1999کے ایڈیشن میں جیوف ایلیوٹ 20 شکار کرنے میں کامیاب رہے تھے۔