حساس مقامات پرایس ایس یوکے کمانڈوزکوتعینات کردیاگیا
یونٹ شہرمیں قیام امن کے لیے بھی اپنا کرداراداکرے گا،ایس ایس پی مقصود
سندھ پولیس جہاں بھی کہے گی انھیں ایس ایس یو کے کمانڈوز فراہم کردیے جائیں گے۔ ایس ایس پی مقصود۔ فوٹو: فائل
شہرکے حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوزکوتعینات کردیا گیا۔
جمعہ اورہفتے کی درمیانی شب ایس ایس یوکمانڈوزنے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا،ایس ایس یو کے سربراہ اے آئی جی سیکیورٹی سندھ ایس ایس پی مقصود میمن نے بتایاکہ ایس ایس یو وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا یونٹ تھا لیکن اب اس یونٹ کوشہرمیں قیام امن کے لیے بھی استعمال کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،30 سے زائد مقامات پر اس وقت ایس ایس یو کمانڈوز تعینات ہیں جبکہ سندھ پولیس کی جانب سے درخواست کے بعد ایس ایس یو کے کمانڈوز کی خدمات انھیں فراہم کی جائیں گی، سندھ پولیس جہاں بھی کہے گی انھیں ایس ایس یو کے کمانڈوز فراہم کردیے جائیں گے۔
شہر میں خدانخواستہ امن و امان سے متعلق کوئی بھی بڑا واقعہ رونما ہو تو ایس ایس یو کوئیک رسپانس فورس کا کام کرے گی ،اس سے قبل ایئرپورٹ حملے میں ایس ایس یوکے کمانڈوزاپنی خدمات انجام دے چکے ہیں،علاوہ ازیں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایس ایس یو کے کمانڈوز نے حسن اسکوائر پر واقع ہیڈکوارٹرزسے شارع فیصل، کلفٹن تین تلوار اوردیگرعلاقوں میں فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد شہریوں میں تحفظ کا احساس پیداکرناتھا ، فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی رانا شعیب نے کی ۔