کراچی میں دہشت گردی جاری مزید 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

اورنگی اورپیرآبادمیں متحدہ کے2کارکنوں سمیت6افرادمارے گئے،تین ہٹی،پاپوش ،ناظم آباد،گلبہاراورسرجانی میں5ہلاکتیں

ماڑی پورمیں لیاری گینگ کے ملزمان کاآپس میںتصادم،35سالہ زبیربلوچ اور32سالہ سہیل بروہی ہلاک،3 زخمی،فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا،رینجرزکامحاصرہ،کوئی گرفتاری عمل میںنہیںآئی۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے دوران دہشت گردوں نے مزید18افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاجن میں متحدہ قومی موومنٹ کے2کارکن بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار2نوجوان ہلاک ہوگئے،جن کی شناخت 28 سالہ نہال اختراور30سالہ نورالہدیٰ کے نام سے ہوئی،نہال اختر متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 118 کاسابق یونٹ انچارج جبکہ نور الہدیٰ یونٹ118-B کاکارکن ہے،مقتولین شاہ ولی اللہ نگراورنگی ٹائون کے رہائشی تھے۔اورنگی ٹائون 7نمبر پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے مسافر بس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا،27 سالہ رحیم زیب مسافر بس روٹ G-27 کا ڈرائیورتھا،وہ اورنگی ٹائون 7 نمبر سے گزررہاتھاکہ موٹر سائیکل سوارملزمان نے اس پرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔

اورنگی ٹائون ہی کے علاقے ایک نمبر پر بھی ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارنوجوان ہلاک ہو گیا ، 31 سالہ جمال اورنگی ٹائون ایک نمبرسے اپنی موٹر سائیکل پر جارہاتھاکہ عقب سے آنیوالی موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔ پیرآبادکے علاقے میں فائرنگ سے معمرشخص ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او پیرآباد اشفاق بلوچ نے ایکسپریس کو بتایاکہ مسافر بس روٹ F-11 کے آخری اسٹاپ کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے55 سالہ نذیر حسین ہلاک ہوگیا،مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا،مقتول کنواری کالونی میں کھانے کے ہوٹل پرملازمت کرتاتھا۔پیر آبادکے علاقے قصبہ کالونی بلاک A میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے45سالہ بابرہلاک ہو گیا۔


مقتول منشیات فروش تھا۔پاک کالونی میں میوہ شاہ قبرستان سے2نوجوانوںکی بوری بندلاشیں ملیں،دنوں نوجوانوںکواغوا کے بعدسروں میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا اورلاشیں قبرستان میں پھینک دی گئیں،دونوں کی عمریں تقریباً 20 سے 22 برس کے درمیان ہیں،مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔گرومندرکے قریب کچراکنڈی سے2افرادکی لاشیں ملیں،دونوںکوسروں میں گولیاں مارکرہلاک کیا گیا اور لاشیں گرومندرپرواقع مدنی ہائٹس کے نیچے کچراکنڈی میں پھینک دی گئیں،مقتولین پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں جن کی عمریں 25 سے 30 برس کے درمیان ہیں،شناخت نہیں ہوسکی۔لی مارکیٹ میں کچراکنڈی سے20 سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیااورلاش پھینک کر فرار ہو گئے۔تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کاساتھی زخمی ہوگیا۔

سپرمارکیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ رفیق تین ہٹی پربلوچ مسجد کے قریب اپنے ساتھی برہان کے ہمراہ کھڑاتھاکہ وہاں سے گزرنے والی بارات کے شرکاکی فائرنگ کی زد میں آکر رفیق ہلاک اور برہان زخمی ہوگیا۔پاپوش نگرمیں ملزمان نے قبرستان میں فائرنگ کرکے گورکن کوہلاک کردیا،مقتول محمد منیربخش پاپوش نگر قبرستان کا گورکن تھا۔گلبہارمیں فائرنگ سے 42 سالہ منور ہلاک ہوگیا، مقتول عائشہ منزل پر واقع نگہت اسکوائر کارہائشی تھا۔سرجانی ٹائون کے علاقے خدا کی بستی میں40 سالہ نظام ہلاک ہوگا،مقتول سرجانی ٹائون سیکٹر 50-B تیسر ٹائون لیاری کا رہائشی تھا،ہلاک ہونے والا نظام بنگالی،بنگالی ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ کاصدر تھاجبکہ گلبہار میں ٹارگٹ کلروں کا نشانہ بننے والا منور بھنبرو انٹر میڈیٹ بورڈ آفس میں میں کنٹرولر کا ڈرائیورتھا،مقتول گزشتہ کافی عرصہ سے ایگزامینشن ڈپارٹمنٹ کے انتہائی اہم نوعیت کے کام کررہا تھا،مقتول کی اہلیہ سلمہٰ بھی انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں بطوراسسٹنٹ کام کر رہی ہے اورانرولمنٹ ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے۔

ماڑی پورکے علاقے ہاکس بے روڈگریکس میں لیاری گینگ وارکے کارندے راشدعرف ریکھاکے بھائی کاکا اور شراز کامریڈ کے کارندوں میں تصادم کے دوران اندھادھند فائرنگ سے35سالہ زبیربلوچ ہلاک اور32 سالہ سہیل بروہی ہلاک ہوگئے جبکہ عابد جسکانی ، 32 سالہ محمد بلوچ اور30 سالہ جلیل بلوچ زخمی ہو گئے،واقعے کے بعد ماڑی پوراوراس سے متصل علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے پولیس اوررینجرز نے گینگ وارکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ماڑی پورکے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر لیا تھا تاہم رات گئے تک کسی اہم گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔دہلی کالونی میں بس اسٹاپ پر فائرنگ سے 22 سالہ شاہ جہاں، کیماڑی میں35 سالہ الماس خان،شیر پائو کالونی میں 35 سالہ تبارک علی،سپر ہائی وے پر 35 سالہ عبدالنبی،ماڑی پور روڈکراؤن سینما کے قریب 25 سالہ انیل زخمی ہوگئے۔

شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج ڈسلوا ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ صائمہ زوجہ خالد ہلاک ہو گئی مقتولہ کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جبکہ سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے22 سالہ نادر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 14سالہ ارشد ولد فضل علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا زخمی ہونیوالا نصرت بھٹو کالونی کا رہائشی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story