گستاخانہ فلم کے پروڈیوسرکوجرم ثابت ہونے پر2 سال قید کا امکان
مارک بسبالے کورواں ہفتے امریکی عدالت میں پیش کیاجائیگا،فردجرم بھی عائدہوگی
جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2سال قید کی سزا ہوسکتی ہے. فوٹو فائل
گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو رواں ہفتے امریکی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی مقامی عدالت سے جاری دستاویزات میں کہاگیا ہے کہ 55سالہ مصری نژاد امریکی شہری مارک بسبالے لولف کو بدھ کو لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں اس پرفرد جرم عائد ہوگی اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ گستاخانہ فلم کی ایک خاتون اداکارہ نے پروڈیوسر پر الزام عائدکیا تھا کہ فلم ان کو بتائے جانے والے اسکرپٹ کے خلاف بنائی گئی ہے پروڈیوسر نے ہم سے دھوکا کیا ہے اور انھیں دھوکادیکر اس فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔