بھارت کے پاس وہاب ریاض جیسا کوئی بولر موجود نہیں سابق بھارتی کوچ

ڈنکن فلیچر چالاک کوچ ہیں لیکن ان کے پاس وہاب جیسا کوئی لیفٹ آرم پیسر نہیں ہے، جوئے ڈیوس

ڈنکن فلیچر چالاک کوچ ہیں لیکن ان کے پاس وہاب جیسا کوئی لیفٹ آرم پیسر نہیں ہے، جوئے ڈیوس۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی بولنگ کوچ جوئے ڈیوس نے کہا ہے کہ بھارتی پیسرز پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

فروری 2012 سے اکتوبر2014 تک بھارتی ٹیم کے ساتھ منسلک رہنے والے ڈیوس نے ورلڈ کپ میں جمعرات کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز میں فتح سے محروم رہنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مقابلے میں نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگی، ڈیوس نے کہا کہ اگرچہ بھارتی پیسرز محمد شامی، امیش یادیو اور موہت شرما نے خاصی بہتری حاصل کرلی ہے لیکن پھر بھی بھارتی بولنگ لائن میں کوئی بھی وہاب ریاض جیسا نہیں ہے، ڈیوس نے مزید کہا کہ پورے ایونٹ میں اب تک لیفٹ آرم بولرز نے حریف بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈالے رکھا ہے، ڈنکن فلیچر چالاک کوچ ہیں لیکن ان کے پاس وہاب جیسا کوئی لیفٹ آرم پیسر نہیں ہے۔





 

Load Next Story