سانحہ یوحناآباد میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کار گرفتار

ملزم غلام رسول نے علاقے کی ریکی کی اورحملہ آوروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی، ذرائع

دھماکوں میں زخمی ہونے والی 7سالہ بچی انمول گزشتہ روززندگی کی بازی ہارگئی جب کہ سانحے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد19 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اورحساس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے سانحہ یوحناآباد میں دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کارکو موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کرکے یوحناآباد کے علاقے سے حراست میں لے کرتفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ غلام رسول نے علاقے کی ریکی کی اورحملہ آوروں کوٹرانسپورٹ کی سہولت دی۔ سہولت کارکے موبائل فون سے واقعے سے پہلے اورواقعے کے روزبھی افغانستان اورعلاقہ غیرمیں مسلسل کالیں کی گئیں۔ اس نمبر کی لوکیشن نشتر یوحناآباد کی آئی۔ ادھردھماکوں میں زخمی ہونیوالی 7سالہ بچی انمول بھی گزشتہ روززندگی کی بازی ہارگئی۔ سانحے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد19 ہوگئی۔


انمول جنرل اسپتال میں زیرعلاج تھی جبکہ اسپتال میں مزید 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سانحے کے بعد جلائے جانے والے نوجوان بابرنعمان کے لواحقین کوپنجاب حکومت کی طرف سے 5لاکھ کاامدادی چیک دیاگیا۔ ممبرصوبائی اسمبلی سرداربہادر عباس میکن اور اے سی شاہپور نے امدادی چیک بابر نعمان کے والد اختر حیات کودیا۔

Load Next Story