گل بائی پرٹریلرنذرآتشنیٹوکی دو بکتر بندگاڑیاں جل گئیں

واقعہ ٹریلرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2 نوجوانوں کی ہلاکت کے بعدپیش آیا

کراچی: حب ریور روڈ پر نذر آتش کیے جانیوالے نیٹو کے ٹرک پر لگی آگ بجھائی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

گل بائی کانٹا کے قریب نیٹو فورس کا سامان لے جانے والے ٹریلرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار رحیم بخش اور اس کا نامعلوم دوست ہلاک ہوگئے۔


واقعے کے بعد حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہوگیا تاہم موقع پرموجود مشتعل افراد نے پیچھے آنیوالے ٹریلر نمبر C-1056 کو ناردرن بائی پاس گل بائی کانٹا کے قریب آگ لگا دی،ٹریلر پر نیٹو فورس کے لیے 2 بکتر بند گاڑیاں بھی لدی ہوئی تھیں،فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم ٹریلر اور اس پر لدی ایک بکتر بند مکمل طور پر جل گئیں جبکہ دوسری بکتر بند کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت جلایا جانے والا ٹریلر2 گھنٹے سے گل بائی کانٹا کے قریب کھڑا تھاکہ اور اس کا ڈرائیور اور کلینر آرام کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور انھوں نے ٹریلر کو آگ لگا دی۔

ٹریلر میں آگ لگنے کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ڈی آئی جی ویسٹ نعیم اکرم بروکا کہنا ہے کہ ٹریلر میں آگ لگنے کا واقعے حادثاتی طور پر رو نما ہوا ہے اور تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر الامین گڈز ٹریول کی ملکیت ہے جو کراچی سے افغانستان جارہا تھاانھوں نے بتایاکہ ٹریلرکی وائرنگ میں شاٹ سر کٹ ہوا تھاجس کی وجہ سے آگ لگی۔
Load Next Story