اے ایس آئی کی اسامیوں پر امتحانات بغیر پیشگی اطلاع منسوخ
کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے ہزاروں امیدواروں کو امتحانی مراکز پرجا کر علم ہوا
ایک سال قبل 5 سو روپے کے پے آرڈر کے ساتھ درخواست دی تھی،امیدواروں کا شکوہ۔ فوٹو: فائل
سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اے ایس آئی کی اسامیوں کے امتحانات پیشگی اطلاع کے بغیر منسوخ کردیے گئے۔
کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں ہزاروں امیدواروں کو امتحانی مراکز پر آویزاں نوٹس کے ذریعے امتحانات کی منسوخی کا علم ہوا۔ امیدواروں کے مطابق ایک سال قبل 5 سو روپے کے پے آرڈر کے ساتھ اسامی کے لیے درخواست دی تھی اور ایک سال سے زائد وہ امتحانات کے انعقاد کا انتظار کررہے تھے۔ ایک امیدوار نے بتایا کہ انھیں امتحانات میں شرکت کے لیے ملنے والے خط پر صرف دو دن قبل یعنی 5 اکتوبرکی تاریخ درج ہے اور چونکہ وہ کراچی میں رہائش پذیر ہے اس لیے اسے تو خط مل گیا تاہم بڑی تعداد میں امیدواروں کو تاحال یہ خط مل ہی نہیں سکاہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اگر امتحان کا انعقاد کر بھی دیا جاتا تو بڑی تعداد میں امیدوار اس سے محروم رہ جاتے۔
کمیشن کی جانب سے ایک سال قبل سندھ پولیس میں اے ایس آئی کی 174 اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں اور ایک سال سے زائد عرصہ گذرنے کے بعد ان اسامیوں کے لیے امیدواروں کو خط جاری کیے گئے تو انھیں کچھ امید پیدا ہوئی تاہم جب وہ امتحانی مراکز پر پہنچے تو وہاں پر آویزاں نوٹس پر درج تھا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایک سال قبل اعلان کی جانے والی اے ایس آئی کی اسامیوں کے لیے کمیشن کو بھیجا جانیوالا خط واپس لے لیا گیا ہے چانچہ اب امتحانات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔