رسالپور میں حساس ادارے کی گاڑی پر بم حملہ 2 اہلکار زخمی

شرپسندوں نے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، سرچ آپریشن میں 18 مشتبہ گرفتار

آرمی کا ٹرک راشن لینے رسالپور سے نوشہرہ جارہا تھا، پرانی چورنگی کے قریب دھماکا کیا گیا۔ فوٹو: فائل

رسالپور میں مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر حساس ادارے کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم حملے سے ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں سی ایم ایچ رسالپور منتقل کردیا گیا۔


سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اتوار کی صبح رسالپور آرمی انجینئر سینٹر ٹی ٹی بٹالین کا ٹرک نمبر 946552 ر اشن لینے رسالپور سے نوشہرہ جارہا تھا کہ پرانی چونگی کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا جس سے ڈرائیور نائیک عارف محمود اور حوالدار زوار حسین زخمی ہوگئے۔ ٹرک کو بھی کافی نقصان پہنچا، دھماکے کے فوراً بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شرو ع کر گئی دی۔
Load Next Story