میرانے شاہد کے ساتھ شادی طے ہونے کی تردید کردی
شاہد کپور کے ساتھ ملاقاتیں تک نہیں کررہی نہ جانے شادی کی خبر کہاں سے بن گئی، میراراجپوت
شاہد کپور 13 سال بڑے ہیں ان کا اور شاہد کے خاندان والوں کا ایک عرصہ سے ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا ہے، میراراجپوت ۔ فوٹو : فائل
میرا راجپوت نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔
دہلی کے ایک کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ میرا راجپوت نے منگل کو ان تمام افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کو شاہد کپور نے اپنے لیے چن لیا ہے۔ میرا کاکہنا ہے کہ وہ تو شاہد کپور کے ساتھ ملاقاتیں تک نہیں کررہی نہ جانے شادی کی خبر کہاں سے بن گئی۔
انھوں نے کہا کہ شاہد کپور 13 سال بڑے ہیں ان کا اور شاہد کے خاندان والوں کا ایک عرصہ سے ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا ہے اور یہ کہ وہ فیملی فرینڈز ہیں۔