بغیر این اوسی شادی ہال 7 روز میں سیل کردیے جائیں شرجیل میمن
ٹیکس نادہند، غیرقانونی، گرین بیلٹ، رفاہی وفلاحی زمین پر قائم ہالز کیخلاف بھی کارروائی کاحکم
کراچی سمیت سندھ بھر میں صفائی، شجر کاری اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے 23فروری سے شروع کی جانے والی مہم میں مزیدتیزی لائی جائے، شرجیل میمن فوٹو: فائل
وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹرز کوہدایات جاری کی ہیں کہ 7روز کے اندربغیر این اوسی یا ٹیکس کے چلنے والے شادی ہالزکو فوری طورپر سیل کردیا جائے۔
صوبائی وزیرکی زیرصدارت محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران کااہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھرمیں جاری ''صاف و سرسبز سندھ ، پرامن سندھ'' مہم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومروسمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صوبے سے تجاوزات کے خاتمے اوربغیر این او سی یاٹیکس کے چلنے والے شادی ہالزکو 7روز کے اندررپورٹ جمع کرانے کے احکام دیے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے صوبائی وزیرکو شہرمیں چلنے والے ایسے تمام شادی ہالزکی تفصیلی رپورٹ پیش کی جویا تو بغیر اجازت نامے کے چل رہے ہیں یاٹیکس ادانہیں کررہے۔
صوبائی وزیرنے اجلاس میںموجود تمام افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شہرمیں غیر قانونی، گرین بیلٹ یارفاہی و فلاحی زمینوں پرقائم شادی ہالز کوبھی سیل کردیا جائے۔ اس موقع پرانھوں نے تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹرز کوسختی سے ہدایات دیں کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں قائم تجاوزات اوراس طرح کے شادی ہالز کوفوری سیل کرکے اس کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر ان کے پاس جمع کرائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں صفائی، شجر کاری اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے 23فروری سے شروع کی جانے والی مہم میں مزیدتیزی لائی جائے اورمین سڑکوں کے ساتھ گلی محلوں کی سطح پربھی صفائی کویقینی بنایاجائے۔