کشمیری اہم فریق ہیں مسئلہ کشمیر ان کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے تسنیم اسلم

پاکستان بھارت کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے عزم پرکاربندہے

مسئلہ کشمیر کا حتمی حل کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ہونا چاہیے، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں ،مسئلہ کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوناچاہیے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کشمیری عوام کے حوالے سے دیے گئے بیان پر منگل کو ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان کا شروع سے ہی یہی موقف رہا ہے کہ علاقائی سلامتی،امن ،اقتصادی ترقی اور جنوبی ایشیائی عوام کی خوشحالی کیلیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اہم اور ضروری ہیں۔


پاکستان کااس بات پر پختہ یقین ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ہونا چاہیے۔

وہ استصواب رائے جس کاذکراقوام متحدہ ،سلامتی کونسل کی قراردادوں میںدرج ہے۔کشمیری مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیںاورانکوحق خودارادیت دیناہوگا،ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارت کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے عزم پرکاربندہے،ہم کشمیرسمیت تمام تنازعات کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔
Load Next Story