سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 1 ہفتے کے دوران 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی
20 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16ارب 13کروڑ 19لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اعدادوشمار کے مطابق 20 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16ارب 13کروڑ 19لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فوٹو: فائل
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 1ہفتے کے دوران 14کروڑ 18 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16ارب 13کروڑ19لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 20 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16ارب 13کروڑ 19لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ 13 مارچ کو زرمبادلہ کی مالیت 16ارب 27کروڑ 37لاکھ ڈالر رہی تھی، 1 ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 1کروڑ 70لاکھ ڈالر بڑھ کر 5ارب 6 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1ہفتے کے دوران 15کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر ہوکر 11ارب 22کروڑ 60لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 11ارب 6کروڑ 70لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے مجموعی طور پر 26 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں جن میں غیرملکی قرضے اور آفیشل پیمنٹس شامل ہیں، ایک ہفتے میں آئی ایم ایف کو 5کروڑ 10لاکھ ڈالر ادا کیے گئے جبکہ اسٹیٹ بینک کو ملٹی لٹرل اور بائی لٹرل ذرائع سے 11 کروڑ 40لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔