احتساب کا دائرہ ملک کے کونے کونے تک بڑھائیں گے چیئر مین نیب

نیب معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہا ہے، چیئرمین نیب

ڈیڑھ سال کے دوران کرپٹ عناصرسے 3ارب 88کروڑ روپے وصول کیے، 201مقدمات کی تفتیش کی، احتساب عدالتوں میں 237 ریفرنسز دائرکیے،نیب فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب بغیرکسی دبائوکے اپناکام کررہا ہے، کرپشن کے ناسور کوختم کرنے کے لیے احتساب کادائرہ کارملک کے کونے کونے تک بڑھایا جارہا ہے۔

ملتان میں نیب کے ریجنل آفس کے افتتاح اورایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ ملتان میںریجنل آفس کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے۔ نیب معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہا ہے۔


نیب نے کریکٹربلڈنگ سوسائٹی کے نام سے مہم کاآغاز کیاہے جس میں خصوصاً نوجوانوں کوممبر بنایا جارہا ہے تاکہ وہ اس ناسور کے خلاف اہم کردارادا کرسکیں۔ انفورسمنٹ ایکشن سے قبل ہماری کوشش ہے کہ معاشرے میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیداکی جائے پھربھی جوناسور اس کوترک نہ کرے اسے جڑسے اکھاڑ کرپھینک دیاجائے گا۔

ہماری مہم بلدیاتی سطح پربھی شروع کی جارہی ہے اورہماری بھرپور کوشش ہے کہ نیب عوام کی توقعات پرپورا اترے۔ ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان طارق محمودندیم نے بھی خطاب کیا۔

ادھراے پی پی کے مطابق نیب کے بیان کے مطابق احتساب بیوروڈیڑھ سال کے دوران نہ صرف مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایابلکہ لوٹے ہوئے 3 ارب 88کروڑ 10لاکھ روپے بھی برآمدکیے۔ اس عرصے کے دوران 869انکوائریوں سمیت 201مقدمات کی تفتیش کی اوراحتساب عدالتوں میں 237 ریفرنسز دائرکیے۔
Load Next Story